Wednesday, March 11, 2020

اسلام آباد کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار


بدھ کے روز صبح سویرے اسلام آباد کے قریب شکر پڑیاں کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرام شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے جہاز پرواز کے قابل نہ رہا جس کے بعد پائلٹ نے جہاز کا رخ موڈ کر جنگل کی طرف کر دیا تاکہ آبادی پر نہ گرے۔ اس سارے کاروائی میں ہی پائلٹ ایجیکٹ نہ کر سکا اور  جہاز کے ساتھ خود بھی زمیں پر گر کر شہید ہو گئے۔صدر پاکستان اور وزیر اعظم نے طیارہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرام کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Mumtaz Ali Andaz New Khowar song