Wednesday, March 11, 2020

سینئر پی ٹی آئی رہنما امجد علی شاہ پی ٹی آئی میں دھڑہ بندی سے پریشان


سینئر پی ٹی آئی رہنما سید امجد علی شاہ غذر میں پارٹی دھڑہ بندی سے پریشان ہو کر بیان جاری کیا ہے۔ امجد علی شاہ نے پارٹی کے تمام عہدہ داروں اور ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کی
تیاری پر توجہ مرکوز کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ
ہم صدارات اور قبل از وقت ٹکٹ کی باتیں کرکے کیوں آپس میں دوریاں پیدا کر ریے ہیں؟ پڑھی لکھی قوم یا افراد کا ان معملات میں جنگ و جدل سوائے دورئیاں پیدا کرنے اور نا اتفاقیوں کو جنم دینے کے سوا کچھ نہیں۔ ٹکٹ یاصدارات اگر ملے گی تو ہمارے ضلع کے ہی کسی حقدار بھائی کو ملے گا نا کسی دوسرے ضلع یا حلقے والے کو تو نہیں؟ ہم کیوں کسی بھی میدان میں ایک نہیں ہوتے ہیں؟ کیا غذر کے لوگ اسی طرح آپس کے معملات اور اختلافات میں الجھتے رہیں گے؟ کیا غذر کے حالات کو بدلنے کی یہ خواہش ماضی کی سیاسی تقاریر اور جھوٹے وعدوں تک محدود رہے گی؟ کیا سیاست صرف صدارات یا ٹکٹ حاصل کرنے کا نام ہے؟ اگر یہی سب کچھ ہے تو عوامی خدمت کہاں گئ؟ سوچو اور ذرا غور کرو بھائیوں۔ یہ غذر ہے یہاں نہ تو کوئی  یاسین والا ہے نا گوپس والا نا کوئی پنیال والا اور نا اشکومن والا یہ دھرتی کی پہچان صرف غذر کے نام سے ہوتی ہے۔

ملک آفرین کو بڑا جھڑکہ


کوہستان کے باشندے ملک آفرین اور ضلع غذر جی بی میں زمیں کا تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کوہستان کی طرف کے ملک آفرین نے مبینہ طور پر اپنے بندوں کے ذریعے ضلع غذر کے تین نوجوانوں کو اغوا کرا کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تاکہ وہ مخالف فریق کو ڈرا سکے۔ اس کے بعد پورے گلگت بلتستان میں اس واقعے کے خلاف احتجاج ہوئے جس کے نتیجے میں ریاست اداروں کے دباؤ کے بعد اغوا شدہ افراد کو رہا کیا گیا لیکن سرحدی تنازعہ کورٹ میں ہنوز جارہے ہے۔
اس واقعے کے بعد حال ہی میں ملک آفرین کے کارندوں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر عدالت اور ریاست پاکستان کے اداروں کو دباؤ کے لا کر اور بلیک میل کر کے اپنے حق میں فیصلہ لینے کی غرض سے کچھ لوگوں کو جمع کر کے احتجاج کے نام پر جی بی کے اسماعیلی برادری اور جی بی کے عوام کو قتل کی دھمکیاں دینے اور سی پیک روٹ بند کرنے کی دھمکی کے بعد ذرائع کے مطابق ریاستی ادارے حرکت میں آگئے اور ملک آفرین اور اس کے کارندوں کو سخت تنبیہ کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک آفرین کے کارندوں سمیت پورے کوہستان کے نمائندوں کو  غذر کے ساتھ سرحدی تنازعہ حل کرنے اور معاملات خوش اسلوبی سے جرگے کے ذریعے حل کرنے کا کہا گیا ۔ اس دباؤ کے بعد غذر اور کوہستان کے ذعما کا ایک اہم جرگہ منعقد کیا گیا ہے اور مزید جرگے بھی بلائے جائیں گے تاکہ معاملات کو پر امن طور پر حل کیا جا سکے۔ اس جرگے کے انعقاد کے بعد یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ریاست اداروں کے ملک آفرین اور اس کے کارندوں کے دھمکیوں اور بد آمنہ کے ذریعے سرحدی علاقے پر قبضے کا منصوبہ اور عدالتوں کو دباؤ میں لانے کا پلان بھی ناکام ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔

اسلام آباد کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار


بدھ کے روز صبح سویرے اسلام آباد کے قریب شکر پڑیاں کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرام شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے جہاز پرواز کے قابل نہ رہا جس کے بعد پائلٹ نے جہاز کا رخ موڈ کر جنگل کی طرف کر دیا تاکہ آبادی پر نہ گرے۔ اس سارے کاروائی میں ہی پائلٹ ایجیکٹ نہ کر سکا اور  جہاز کے ساتھ خود بھی زمیں پر گر کر شہید ہو گئے۔صدر پاکستان اور وزیر اعظم نے طیارہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرام کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Wednesday, March 4, 2020

Geography and introduction of Gilgit baltistan


Gilgit baltistan is situated in the northern part of Asia and also northern part of Pakistan near China. India is in West of Gilgit balstan and north west of is China.In south and north west, Pakistan's Khyber Pakhtunkhaw province lies,in absolute north there is a thin Afghan belt .Populationcalt Wakhan bisects Gilgit Baltistan and Tajikistan. of this region is nearly 2.5 million. The area of Gilgit baltistan is 72971 sq km.This region is 70to 80 percent consists with mountains and world's five Highest peaks are standing here.This region is called heaven for mountain tourism, hiking, beautiful landscapes,pure nature and hospitable peoples. Fresh Fruits of Gilgit baltistan are also famous is the region. Apple, peach,pear,grapes, apricot,peanut,walnut, cherry, almond,malberry and pomegranate are famous.
There are almost 6 languages are spoken.Shena, khowar,brushski,wakhi,gujriya and balti are spoken in Gilgit baltistan.

Mumtaz Ali Andaz New Khowar song