This website is collibration with Facebook page fun+enjoyment and YouTube channel creative media for entertainment GB are made for separate of knowledge and keep you happy.
Wednesday, March 11, 2020
سینئر پی ٹی آئی رہنما امجد علی شاہ پی ٹی آئی میں دھڑہ بندی سے پریشان
سینئر پی ٹی آئی رہنما سید امجد علی شاہ غذر میں پارٹی دھڑہ بندی سے پریشان ہو کر بیان جاری کیا ہے۔ امجد علی شاہ نے پارٹی کے تمام عہدہ داروں اور ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کی
تیاری پر توجہ مرکوز کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ
ہم صدارات اور قبل از وقت ٹکٹ کی باتیں کرکے کیوں آپس میں دوریاں پیدا کر ریے ہیں؟ پڑھی لکھی قوم یا افراد کا ان معملات میں جنگ و جدل سوائے دورئیاں پیدا کرنے اور نا اتفاقیوں کو جنم دینے کے سوا کچھ نہیں۔ ٹکٹ یاصدارات اگر ملے گی تو ہمارے ضلع کے ہی کسی حقدار بھائی کو ملے گا نا کسی دوسرے ضلع یا حلقے والے کو تو نہیں؟ ہم کیوں کسی بھی میدان میں ایک نہیں ہوتے ہیں؟ کیا غذر کے لوگ اسی طرح آپس کے معملات اور اختلافات میں الجھتے رہیں گے؟ کیا غذر کے حالات کو بدلنے کی یہ خواہش ماضی کی سیاسی تقاریر اور جھوٹے وعدوں تک محدود رہے گی؟ کیا سیاست صرف صدارات یا ٹکٹ حاصل کرنے کا نام ہے؟ اگر یہی سب کچھ ہے تو عوامی خدمت کہاں گئ؟ سوچو اور ذرا غور کرو بھائیوں۔ یہ غذر ہے یہاں نہ تو کوئی یاسین والا ہے نا گوپس والا نا کوئی پنیال والا اور نا اشکومن والا یہ دھرتی کی پہچان صرف غذر کے نام سے ہوتی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
کوہستان کے باشندے ملک آفرین اور ضلع غذر جی بی میں زمیں کا تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کوہستان کی طرف کے ملک آفرین نے مبینہ طور پر ...

No comments:
Post a Comment