Wednesday, March 11, 2020

ملک آفرین کو بڑا جھڑکہ


کوہستان کے باشندے ملک آفرین اور ضلع غذر جی بی میں زمیں کا تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کوہستان کی طرف کے ملک آفرین نے مبینہ طور پر اپنے بندوں کے ذریعے ضلع غذر کے تین نوجوانوں کو اغوا کرا کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تاکہ وہ مخالف فریق کو ڈرا سکے۔ اس کے بعد پورے گلگت بلتستان میں اس واقعے کے خلاف احتجاج ہوئے جس کے نتیجے میں ریاست اداروں کے دباؤ کے بعد اغوا شدہ افراد کو رہا کیا گیا لیکن سرحدی تنازعہ کورٹ میں ہنوز جارہے ہے۔
اس واقعے کے بعد حال ہی میں ملک آفرین کے کارندوں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر عدالت اور ریاست پاکستان کے اداروں کو دباؤ کے لا کر اور بلیک میل کر کے اپنے حق میں فیصلہ لینے کی غرض سے کچھ لوگوں کو جمع کر کے احتجاج کے نام پر جی بی کے اسماعیلی برادری اور جی بی کے عوام کو قتل کی دھمکیاں دینے اور سی پیک روٹ بند کرنے کی دھمکی کے بعد ذرائع کے مطابق ریاستی ادارے حرکت میں آگئے اور ملک آفرین اور اس کے کارندوں کو سخت تنبیہ کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک آفرین کے کارندوں سمیت پورے کوہستان کے نمائندوں کو  غذر کے ساتھ سرحدی تنازعہ حل کرنے اور معاملات خوش اسلوبی سے جرگے کے ذریعے حل کرنے کا کہا گیا ۔ اس دباؤ کے بعد غذر اور کوہستان کے ذعما کا ایک اہم جرگہ منعقد کیا گیا ہے اور مزید جرگے بھی بلائے جائیں گے تاکہ معاملات کو پر امن طور پر حل کیا جا سکے۔ اس جرگے کے انعقاد کے بعد یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ریاست اداروں کے ملک آفرین اور اس کے کارندوں کے دھمکیوں اور بد آمنہ کے ذریعے سرحدی علاقے پر قبضے کا منصوبہ اور عدالتوں کو دباؤ میں لانے کا پلان بھی ناکام ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Mumtaz Ali Andaz New Khowar song